دوپڑوسیوں میں ہوئی مارپیٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2019

ارریہ،(عاشق رحمانی)، دوپڑوسی کے درمیان ہوئی مارپیٹ میں ایک گروپ نے دیر رات تھانہ پہنچ کر معاملہ کے سلسلے میںدرخواست دیا۔ معاملہ فاربس گنج تھانہ حلقہ کے مٹیاری پنچایت وارڈ نمبر 3کا بتایا جارہا ہے۔ تھانہ میں دیئے درخواست میں متاثرہ روبی خاتون نے بتایا کہ میرے پڑوسی نے مکان کی کھڑکی میرے چاپا کل کے طرف کھولاہے ۔آئے دن کھڑکی سے تانک جھانک کرتاہے۔ منع کرنے پر گالی گلوج کیاجاتاہے۔ اسی دوران رات گھر میں کھانا بنارہی تھی میری لڑکی چاپا کل پر پانی لانے گئی تو پڑوسی یونس کے خاندان والوں نے اینٹ چلاکر اس کا سر پھوڑ دیا۔ جب میں بچانے گئی تو میرے ساتھ بھی ان لوگوں نے مارپیٹ کیا۔ اسی بیچ ہنگامہ کی آواز سن کر پڑوسیوں نے آکر ہمیں بچایا۔