راشد تینوں فارمیٹ میں افغانستان کے کپتان مقرر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-July-2019

نئی دہلی،( آئی این ایس انڈیا ) عالمی کپ 2019 میں افغانستان ٹیم کی خراب کارکردگی کا خمیازہ کپتان گلبدین نائب کو بھگتنا پڑا ہے۔ گلبدین کو کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔نوجوان اسپن بولر راشد خان کو تینوں فارمیٹ میں افغانستان ٹیم کی باگ ڈور سونپی گئی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے راشد کو کپتان بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اصغر افغان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔غور طلب ہے ورلڈ کپ کے پہلے اصغر افغان کو کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ گلبدین کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔افغانستان کے کئی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے ٹھیک پہلے اصغر افغان کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔ورلڈ کپ 2019 کے دوران گلبدین ایک معمولی کپتان ثابت ہوئے تھے۔بولنگ اور بیٹنگ میں وہ کوئی خاص کارکردگی نہیں کر پائے تھے۔صحیح اسٹریٹجک ہونے کی وجہ سے افغانستان کی ٹیم کو کچھ نزدیکی مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔راشد خان ستمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے ایک ٹیسٹ میں افغانستان کی کپتانی کریں گے۔زمبابوے، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سہ رخی سیریز میں بھی وہ کپتان ہوں گے۔افغانستان کی ٹیم اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بھی کھیلے گی جس میں تین ٹی 20، تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ ہوں گے۔