راہل رائے بالی ووڈ میں واپسی کریں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-July-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار راہل رائے بالی ووڈ میں واپسی کرنے والے ہیں۔راہل نے سال 1990 میں ریلیز فلم عاشقی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔اس فلم میں کام کرکے راہل راتوں رات اسٹار بن گئے تھے۔فلم عاشقی کے بعد راہل رائے نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن خاص کامیاب نہیں رہے۔راہل جلد ہی بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔ان کی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔راہل ڈائریکٹر کنو بہل کی فلم ’آگرہ ‘ سے واپسی کرنے والے ہیں۔اس فلم میں ان کے ساتھ اور بھی اداکار ہوں گے۔اس فلم کی شوتنگ آگرہ میں اور اس کے آس پاس ہوگی ۔یہ فلم سال 2020 میں ریلیز ہوگی۔اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ راہل رائے اپنی واپسی سے کچھ کمال کر پائیں گے یا نہیں۔