ریزوریشن ختم کیاگیا تو مرکز کی حکومت گرجائیگی: اٹھاولے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

نئی دہلی(ایجنسی): منڈل کمیشن کو نافذ ہوئے لگ بھگ 27 سال ہوگئے ہیں اس کے باوجود او بی سی کا اقتدار کے الگ الگ محکموں میں حصہ داری نہیں کے برابرہے ۔ ایف آئی اسماعیلی نے کہا کے منڈل کمیشن نے1991 میں او بی سی کو 27% ریزرویشن دیا تھا مگر مرکزی حکومت میں آج بھی او بی سی کی حصہ داری صرف 6% ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ریزرویشن کا ہی ڈھنگ سے استعمال نہیں کیا گیا ہے۔او بی سی مسئلہ پر 25 مختلف پارٹی کے ایم پی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ڈبلو ٹی پی( we the people ) نے کمال کردیا ہے ۔ یہ کہنا ہے ایف آئی اسماعیلی کاجو عآپ کے اقلیتی شعبہ کے نائب صدر اور اردو اکادمی ، دہلی کے رکن ہیں۔ ایف آئی اسماعیلی نے بتایا کہ ڈبلو ٹی پی ایک سماجی تنظیم ہے ۔ جو ST/SC/OBC کے مدعے پر دہلی میں کام کرتی ہے اور جس میں ریٹائرڈ جج ، ریٹائرڈ آئی اے ایس اور مختلف سول سوسائٹی کے فکر مند لوگ جڑے ہوئے ہیں اور جو ایک تھنک ٹینک کی شکل میں بہوجن سماج اور او بی سی کے مدعے پر ان کی بہتری کیلئے کام کرتی ہے۔عام آدمی پارٹی کے ایف آئی اسمائیلی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ اسماعیلی نے کہا کہ منڈل کمیشن کو تقریباً 27 سال ہوگئے ہیں اس کے باوجود او بی سی کا اقتدار کے الگ الگ محکموں میں حصہ داری نہیں کے برابرہے ۔ ایف آئی اسمائیلی نے کہا کے منڈل کمیشن نے1991 میں او بی سی کو 27% ریزرویشن دیا تھا مگر مرکزی حکومت میں آج بھی او بی سی کی بھاگیداری صرف 6% ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ریزرویشن کا ہی ڈھنگ سے استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر RPI پارٹی کے سربراہ جناب رام داس اٹھاولے جو خود بھی مرکزی حکومت میں وزیر ہیں نے کہا کہ اگر ریزرویشن ختم کیا جائیگا تو حکومت جائیگی۔