سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں نئی اداکارہ کو لائونچ کرنے کی تیاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-July-2019

ممبئی۔(یواین این) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں نئی اداکارہ کی انٹری ہونے جارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں نئی آنے والی فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں اداکارہ سوناکشی سنہا تو مرکزی کردار میں نظر آئیں تاہم سلمان خان فلم میں ایک اور نئی اداکارہ کو لائونچ کرنے جارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان ، اداکاراوراپنے دوست سنجے منجریکرکی چھوٹی بیٹی سئی کے ساتھ فلم میں رومانس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اس سے قبل اداکارسنجے منجریکرکی بڑی بیٹی اشوامی کا فلم میں انٹری کا زکرکیا جارہا تھا تاہم ’دبنگ 3‘ میں اشوامی تونہیں ان کی چھوٹی بہن سئی نے ضرور جگہ بنالی ہے۔واضح رہے کہ دبنگ خان کے بھتیجے اوراربازخان کے 16 سالہ بیٹے آرہان فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیوکرنے جارہے ہیں تاہم وہ اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیریئرکی شروعات کررہے ہیں۔