سیلاب سے 17بلاک کی 138پنچایت متاثر، عام زندگی مفلوج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

مدھوبنی،(کریم اللہ)، سیلاب سے اب تک 17 بلاک متاثر ہیں جس میں جے نگر ، کھجولی، گنگرڈیہا، لدنیا، پھولپراس، مدھوا پور، باسو پٹی، جھنجھار پور، بابو بڑھی، اندھرا ٹھاڑی،کھٹونا، بینی پٹی، بسفی، لکھنور، پنڈول، مدھے پور، ہرلاکھی وغیرہ پنچایت متاثر ہیں۔ متاثرگاؤں کی تعداد 315 اور متاثر آبادی 575635 اور جانور 56300 متاثر ہیں۔ متاثر رقبہ کھیتی لائق 19515 ہیکٹیر اور غیر کھیتی لائق 2860 ہیکٹیئر ہے۔ نقصان فصل کا رقبہ 19515ہیکٹیئر، نقصان زدہ مکانوں کی تعداد اور نقصان دہ مکانوں کا اندازہ قیمت کا جائزہ لیاجارہاہے۔ نقصان زدہ املاک کااندازہ قیمت 15000ہے۔اب تک مہلوک کی تعداد 14 ہے۔ 315گاؤں پانی سے متاثرہیں چلائے جارہے موٹر بوٹ کی تعداد 15۔ سرکاری کشتی 98، پرائیویٹ کشتی 17 ہیں۔ متاثر آبادی کی تعداد 3790چلائے جارہے ریلیف کیمپ کی تعداد 4، دربدر کی تعداد 8946، چلائے جارہے صحت مراکز کی تعداد 16، اب تک علاج کرائے گئے لوگوں کی تعداد 11225، ہیلوجن ٹیبلیٹ تقسیم 173، اور اجتماعی رسویوں میں کھانا کھانے والوں کی تعداد 51900ہے۔ مویشی کیمپ کی تعداد 16، اور علاج کئے گئے مویشی کی تعداد 2737ہے۔ اب تک چوڑا 05.89کوئنٹل، گڑ و چینی 70.16 کوئنٹل، ستو050.0، نمک 00.2کوئنٹل، تقسیم پالیتھن شیٹ کی تعداد 23009، فوڈ پیکٹ کی تعداد 1530ہے۔واضح ہو کہ مدھوبنی ضلع میں جھنجھار پور جے نگر بینی پٹی اور پھولپراس کے زیادہ علاقے میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ جھنجھار پور بلاک نروار اور گوپ لکھا گاؤں میں کملا ندی کا مغربی باندھ ٹوٹنے سے لوگوں کے پاس بچنے کا موقع نہیں مل پایا۔ لوگ پریشان حال تھے۔ آفت کی ایسی گھڑی این ڈی آر ایف کی ٹیم نے کمان سنبھالا۔ سیلاب کے زد میں آئے لوگوں کو انسپکٹر سدھیر کمار کی قیاد ت میں این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت اور بچاؤ کام گذشتہ چار دنوں سے مسلسل کررہی ہے۔ اس دوران ٹیم نے کئی زندگیوں کو پھر سے آباد کیا۔ سینکڑوں لوگوں کو ٹیم نے محفوظ جگہ پر پہنچایا۔این ڈی آر ایف کی ٹیم کو دیکھ کر ہی سیلاب متاثرین کی آنکھوں میں چمک آجاتی ہے۔ ٹیم کے جوانوں نے نروار ،سروسیما لوہنا ، سمیت کئی گاؤں کے لوگوں کو محفوظ جگہ پہنچایاہے۔کہیں تیز بہاؤ میں پھنسے لوگوں کو باہر نکال کر کہیں بھوکے کو کھانا دے کر ، کہیں بیمار کو اسپتال پہنچاکر انسپکٹر سدھیر کی ٹیم نے علاقے کے لوگوں کا دل جیت لیاہے۔ اب ان حلقوں سے آبی سطح کم ہونے پر این ڈی آر ایف کے جوانون کو بینی پٹی ، ساہر گھاٹ اوربسفی کے متاثرہ علاقوں میں بھیجاگیاہے۔ جہاں یہ جوان پوری ایمانداری سے اپنے فرض کو انجام دیتے ہوئے لوگوں کو راحت پہنچایاہے۔