سیلاب کو قومی آفات قرار دے کربہارکو 10ہزار کروڑکا راحت پیکچ دے مرکز:تیجسوی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2019

رانچی/پٹنہ:حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو نے بہار میں آئے سیلاب اور خشک سالی کو قومی آفات قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے والد لالو یادو سے رانچی کے ریمس میں ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کوبہار میں آئے سیلاب اور خشک سالی کو لے کر 10ہزار کروڑ کے راحت پیکچ کا علان کرنا چاہئے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے کئی ضلعوں کے لوگ سیلاب اور خشک سالی سے متاثر ہیں ان کو فوری طور پر مدد پہنچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے چھپرہ کے بنیاپور میںموب لنچنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بہار میں بے جی پی اقتدار میں آئی ہے ایسا واقعہ بہار میں لگاتار ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دباؤ میں انتظامیہ کارروائی نہیں کرپارہی ہے۔ واضح ہو کہ تیجسوی یادو اپنے والد لالو پرساد سے ملنے کے لئے ریمس گئے ہوئے تھے۔ ملاقات کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا حکومت کوسیلاب متاثر ین کی امداد میںتیزی لانی چاہئے ساتھ ہی ساتھ ہجومی تشدد کے قصواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔