فلم انڈسٹری میں کام کرنا آسان نہیں :کترینہ کیف

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

ممبئی۔(یواین این ) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی چھوٹی بہن ازابیل کو بالی ووڈ میں انٹری سے قبل نصیحت کرتے ہوئے اسے شوبز انڈسٹری کی اونچ نیچ سے آگاہ کیا ہے ایک انٹرویو میں کترینہ نے بتایاکہ میں ہمیشہ اپنی بہن کو کہتی ہوں چاہے آپ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزماؤ یا ہدایت کاری کے آپ کو فلم انڈسٹری میں بنے رہنے کے لیے مضبوط اعصاب کا مالک ہونا چاہئے کیونکہ یہاں کام کرنا آسان نہیں ہے۔کترینہ نے مزید کہا بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی اورکو مثال بناکر اس کے نقش قدم پر نہ چلیں بلکہ وہ کریں جو آپ کرنا چاہتی ہیں، شوبز میں قدم جمانے کے لیے اپنے دل کی آواز سنیں۔واضح رہے کہ کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل ہدایت کار اسٹینلی ڈی کوسٹا کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے فلم رواں سال 29 نومبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔