لڑکیا ںسلائی و کڑھائی سیکھ کر اپنے پیروں پر کھڑی ہوں:امان خان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-July-2019

ہوڑہ(محمد نعیم )ہوڑہ کے بانکڑہ منڈل پاڑہ میں واقع عثمان میموریل کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام علاقے کے غریب و نادار لڑکیوں کو مفت سلائی کی تعلیم سکھانے کا سلسلہ گزرے کئی سالوں سے جاری ہے ِ اس سلسلے میں ادارہ کے بانی امان خان نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ ضرورت مند لڑکیاں مفت سلائی کا کام سیکھ کر اپنے خواب کو پورا کر سکیں اور اس کی افادیت لوگوں تک پہنچے ِ ادارہ کے ذریعہ ٨٠ لڑکیوں کا امتحان لیا گیا جس میں ٢٠ لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ِ کامیاب ہونے والی لڑکیوں کو عثمان میموریل کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ، جہاں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوڑہ ترنمول اقلیتی سیل کے رہنما شیخ اسلام الدین لالہ نے کہا کہ اسکول کے بانی امان خان نے بانکڑہ کی سرزمین پر بلا لحاظ قوم و ملت کے ضرورت مند خواتین کے لئے مفت سلائی سکھانے کا کورس قائم کرکے قابلِ ستائش قدم اٹھایا ہے ِ مزید انہوں نے کہا کہ امان خان کے زیرِ نگرانی چلنے والا غیر سرکاری اسکول عثمان میموریل کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون کے لئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ آل انڈیا حاجی فاؤنڈیشن کے چیئرمین مختار علی نے کہا کہ مجھے دلی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یہ لڑکیاں جنہوں نے سلائی کا ہنر سیکھا ہے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گی بلکہ ہنر مند لڑکیاں سلائی و کڑھائی کے سبب اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے مددگار ثابت ہوں گی ِ اس پروگرام کے نظامت عبدالقیوم انصاری بحسن خوبی کر رہے تھے جبکہ دیگر مقررین میں ترنمول اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری احمد علی وارثی ، حاجی شیخ صلاح الدین ، ارشد علی صدیقی ، انور علی ، کولکاتہ کے فعال سماجی کارکن شمیم احمد موجود تھے ِ اخیر میں مختصر طعام کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔