مدھوبنی میںگرا 15 کیلوکا آسمانی پتھر پٹنہ لایاگیا، بہار میوزیم میں رکھاجائے گا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-July-2019

پٹنہ : آسمان سے گرے 15 کیلوکے پتھر کو آج پٹنہ لایاگیا۔ اس پتھر کو بہار میوزیم میں رکھاجائے گا۔ آسمانی پتھر کو پٹنہ لانے کے بعد خود سی ایم نتیش کمار نے اس پتھر کاجائزہ لیا۔ واضح ہو کہ مدھوبنی ضلع کے لوکھی تھانہ کے تحت پوریاہی گاؤں میں بھگوان پور چوڑی میں دھان کے کھیت میں اچانک غیر معمولی 15 کیلوکا پتھر گر گیا۔ اسے گرنے کی آواز تقریباً پانچ کیلومیٹر تک سنائی دی۔ مانا جارہا ہے کہ یہ پتھر کسی دوسرے سیارے کا ٹکڑا ہے۔ یہ کسی الکا سے گرا ہوا باقیات ہوسکتا ہے۔ گاؤں والوں کی مانیں تو کھیت میں آسمان سے تیز آواز کے ساتھ پتھر گراتھا۔ رام اقبال منڈل کے کھیت میں گرنے کے بعد پانچ فٹ نیچے دھنس گیا۔ یہ دعویٰ ہے کہ پتھر گرنے والی جگہ پر کچھ پل کیلئے سفید دھنواں دیکھاگیا۔