ملک میں طبی ایمرجنسی کے حالات: کانگریس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ کئی ریاستوں میں لوگ صحیح علاج نہ ملنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں دم توڑ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے پورے ملک میں ایک طرح سے ‘طبی ایمرجنسیکے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والانے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ بی جے پی حکومت کی بے حسی اور ناکامی کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں 289 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ملک میں طبی ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ صرف آسام میں جاپانی بخار کی وجہ سے 64 لوگ دم توڑ چکے ہیں۔ اسی طرح سے بہار میں چمکی بخار کی وجہ سے 162 جانیں گئی ہیں۔ ملک کی دیگر ریاستوں کے بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور سات دیگر ریاستوں میں اس طرح کی بیماری کی وجہ سے 63 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملیریا مچھر کی تصاویر کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ‘آسام میں جاپانی بخار کی وجہ سے مزید سات لوگوں کی موت۔