مہانندا اور سدھانی ندی میں طغیانی، سیکڑوں گاؤں مثاتر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

کٹیہار،(عاشق رحمانی)، مہانندہ ندی کی آبی سطح میں اضافہ سے سدھانی ندی کے آس پاس کے کئی پنچایت کے نچلے علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہورہاہے۔ بلاک کے کیرورا ، رام پور ، ہردار، شرپن نگر، لوہا گاڑا، وجول، کمرہ، سیہاگاؤں، تلتی پور، مہیش شال، وغیرہ پنچایت کے سو سے زیادہ گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیاہے۔ وہیں سبھی پنچایت مہانندہ ندی اور سدھانی ندی کے طغیانی سے یہاں باندھ نہیں بنانے کی وجہ سے ندی کے آبی سطح میں اضافہ ہونے پر پانی آسانی سے داخل ہوجاتاہے۔ کیرورا پنچایت کے نچلے علاقے جیسے سلیم پور، باغ ڈوگرا، بالو گنج، کول ٹولہ وغیرہ بجول پنچایت کے کلیان گاؤں شبن پور، آدی کمرا پنچایت کے مادھے پور سے باغ ڈوب جانے والی سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیاہے۔ بلرام پور سے تیلتا جانے والی سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیاہے۔ وہیں تیلتا سے دالکولا جانے والی سڑک میں لوہا گاڑا کے نزدیک 50فٹ سڑک کٹ جانے سے آمد ورفت متاثر ہے۔ مہیشال پنچایت کے کوا ٹولی ، کان سوئی، مہیشال، وشودیدھی وغیرہ گاؤں میں پانی داخل ہوگیاہے۔ متاثر خاندان کے لوگ اونچے مقام پر سڑک کنارے بسے ہیں ۔ دیہی باشندہ تپن کمار داس، جگرناتھ داس، دھریندر ناتھ داس، ہیرا اروند داس وغیرہ نے بتایاکہ مہانندہ ندی اور سدھانی ندی میں آبی سطح میں اضافہ ہورہاہے۔ ہم لوگ رات میں سونہیں پارہے ہیں۔ ہروقت خوف بنا رہتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ سیلاب آنے کی وجہ سے مویشیوں کے لئے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ اس پر انتظامیہ عوامی رہنما توجہ نہیں دینے ہیں۔ سیلاب کیمپ میں مناسب مدد نہیں ملنے سےلوگ مشتعل ہیں۔