میرا دیوی ڈپٹی میئرمنتخب ، لاٹری سے ہوا فیصلہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2019

پٹنہ:میرادیوی پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی میئر منتخب کی گئی ہیں۔ ڈپٹی میئر کے انتخاب میں آشش سنہا اور میرا دیوی امیدوار تھے۔ ووٹنگ کے دوران دونوں امیدواروں کو 37-37 ووٹ ملے اس کے بعد برابر ووٹنگ کی وجہ سے لاٹری کا سہارا لیاگیا جس میں قسمت نے میرادیوی کا ساتھ دیا اور وہ ڈپٹی میئر کے عہدے کیلئے منتخب کی گئیں۔ واضح ہو کہ میرا دیوی میئر سیتا ساہو کے مخالف گروپ کی امیدوار تھیں جب کہ میئر گروپ کی جانب سے آشش سنہاکو انتخابی میدان میں اتاراگیا تھا۔ میرادیوی کے ڈپٹی میئر کی کرسی پر قابض ہونے سے میئر سیتاساہوکے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے ڈپٹی میئر رہے ونئے کمار پپو کو میئر گروپ نے اسی وجہ سے ہٹایا تھا کہ وہ ان کے ہر کاموں میں رخنہ پیدا کرتے تھے لہذا ونئے کمار کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز لائی گئی اور وہ ہار گئے۔