نل جل منصوبہ میں بے ضابطگی کے سوال پر اپوزیشن ممبران کاہنگامہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-July-2019

پٹنہ : بہار اسمبلی میں آج پینے کے پانی کے سوال پر اپوزیشن ممبران نے حکومت کو جم کر گھیرا۔آر جے ڈی کے رکن اسمبلی راجندر رام نے اپنے حلقہ کے آبی مینار سے متعلق سوالوں کواٹھایا ۔ پی ایچ ای ڈی کے وزیر کے جواب سے ناراض راجندر رام نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔ آر جے ڈی کے ہی بھائی وریندر نے نل جل منصوبہ میں بڑے پیمانہ پر گھپلے کاالزام لگایا۔ انہوں نے اسمبلی اسپیکر وجئے کمار چودھری سے یہاں تک کہہ دیا کہ آپ اپنے حلقہ میں بھی اس منصوبے کی جانچ کرالیجئے۔ حقیقت کا احساس ہوجائے گا۔