ٹرین کی زد میں آنے سے ضعیف کی مو ت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2019

بیگو سرائے ( بی کے گلشن )برو نی کٹیہار ریل سکشن کے لکھمنیا ریلوے اسٹیشن سے پورب جانی پور ریلوے گمتی کے نزدیک منگل کو ٹرین کی زد میں آنے سے ایک 60 سالہ ضعیف کی مو ت جائے وقوع پر ہی ہو گئی ۔متو فی کی شناخت صاحب پور کمال تھانہ حلقہ کے ڈیہا حیدر چک وارڈ 4 بارشندہ باقے رائے کی شکل میں کرائی گئی ہے ۔اس سلسلے میں مقامی گائو ں کے لوگو ں نے بتایاکہ متو فی ضعیف برا بر ریلوے لائن پار کرگائو ں سے پیدل ہی بلیا آنا جانا کیا کر تے تھے ۔لوگو ں نے بتایاکہ منگل کو ضعیف بلیا ڈاکٹر سے علاج کرانے جا رہے تھے ۔اسی درمیان ریلوے لائن پارکرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آگئے جس سے مو ت واقع ہو گئی ۔حادثہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی ریل پو لس نے لاش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بیگو سرائے بھیجا ہے ۔