پانی اور بجلی بحران کےشکار لوگوں نے سڑک جام کر کیامظاہرہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-July-2019

مظفرپور(اسلم رحمانی) شمالی بہارکی معاشی راجدھانی کے طور پر منفرد شناخت رکھنے والے مظفرپور شہر کے وارڈ نمبر 45سمیت کئی علاقوں میں پانی اور بجلی کا شدید بحران ہے. پانی اور بجلی کے بحران سے دوچار مشتعل مقامی لوگوں نے آج تقریبا چار گھنٹوں تک لکڑی ڈھائی سے بنارس بینک چوک تک جانے والی سڑک اور اکھاڑہ گھاٹ باندھ سڑک کو تقریبا چار گھنٹوں تک جام کر ٹائر نذرآتش کرتے ہوئے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کہاکہ پانی اور بجلی کے مسائل سے سیکڑوں لوگ پریشان ہیں ہم لوگوں نے پانی اور بجلی کے بحران سے نگرنگم اور مقامی وارڈ پارشد سے بھی شکایت کی ہے لیکن کوئی بھی ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے آج ہم لوگ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے حلقہ کے وارڈ پارشد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ مختلف مسائل سے دوچار ہیں لیکن ہمارے نمائندے ہمار حالات کا معائنہ کرنے بھی نہیں آتے ہیں ایک مقامی شخص نے بتایا کہ محلہ کے لوگ مہینوں سے پانی کے لئے ترس رہے ہیں. نگرنگم اور مقامی انتظامیہ انکی کسی بھی شکایت پر غور و فکر نہیں کر رہی ہے۔مجبوراً سڑک جام کررہے ،مظفرپور میں جاری بجلی کے بدترین بحران پربھی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا ہے کہ انتظامیہ بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ عام لوگ اس غفلت شعاری اور نااہلی سے مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔ بجلی سپلائی کی ابتر صورتحال کے باوجود بھی حکومت سپلائی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ حکومت خواب غفلت میں پڑی ہے، عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہے۔ بجلی اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہورہی ہے ۔