پاگل کتے کا آتنک، تین درجن لوگوں کو کیا زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

سمستی پور،(فیروز عالم) سمستی پور ضلع کے روسڑا حلقہ میں ان دنوں پاگل کتے کا آتنک جاری ہے اب تک قریب تین درجن لوگوں کو منگل کوپاگل کتے نے کاٹ کر زخمی کر دیا ہے۔ کتا کاٹنے کے بعد سبھی زخمی علاج کے لئے روسڑا سب ڈویزنل اسپتال پہنچے جہاں اینٹی ریبیز انجکشن نہیں ہونے کے سبب لوگوں نے اسپتال احاطہ میں ہنگامہ آرائی کی بعد میں ڈاکٹر ابتدائی علاج کے بعد سمجھا بجھاکر گھر بھیج دیا اور آج اینٹی ریبیز انجکشن منگوا کر سبھی مریضوں کو دیا ۔ادھر اسکی تصدیق کرتے ہوئے روسڑا کے ایس ڈی او نے بتایاکہ روسڑا کے الگ۔الگ حصے میں پاگل کتے نے قریب 35لوگوں کو پاگل کتے نے کاٹ کر زخمی کر دیا ہے۔ منگل کو اینٹی ویبیز انجکشن نہیں ہونے کے سبب سبھی زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا لیکن آج اسپتال انتظامیہ نے اینٹی ریبیز انجکشن منگوا کر سبھی کو انجکشن لگا دیا۔ دوسری طرف روسڑا کے لوگوں میں پاگل کتے کے سبب خوف و دہشت پایا جا رہا ہے۔