پرنسپل کی پٹائی سے 7ویں جماعت کا طالب علم زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

سمستی پور،(فیروز عالم) سمستی پور ٹاؤن حلقہ میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل کے ذریعہ ساتویں جماعت کے طلبہ کو بے رحمانہ طریقہ سے پٹائی کرنے کی وجہ سے اہل خانہ نے پرنسپل پر تھانہ میں حملہ کر دیا واضح ہو کہ سمستی پور ضلع کے کرپوری گرام میں واقع سینٹ جیویرس پبلک اسکول میں زیرِ تعلیم کاشی پور وارڈ نمبر سات سمستی پور رہائشی سنتوش کمار جھا کا لڑکا چرنجیوی جھا مذکورہ اسکول میں ساتویں جماعت میں پڑھائی کرتا تھا ہوم ورک مکمل نہیں کرنے پر پرنسپل نے بے رحمانہ طریقے سے پٹائی کر کے زخمی کر دیا جب طلبہ نے پٹائی کی شکایت گارجین سے کی تو اہل خانہ مشتعل ہو کر طلبہ کو لئے مفصل تھانہ پہنچ کر ایک تحریری درخواست پرنسپل کے خلاف دیکر انصاف کی گہار لگانے لگے مفصل تھانہ انچارج نے یہ معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مذکورہ اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر کے تھانہ لے آئ تھانہ میں پرنسپل کو زخمی طلبہ کے گارجین دیکھتے ہوئے مشتعل ہو کر پولیس کی موجودگی میں پرنسپل پر حملہ کر دیا پولیس نے کسی طرح پرنسپل کو طلبہ کے گارجین سے بچایا نمائندہ نے جب اس معاملے میں پرنسپل سے پوچھا تو پرنسپل نے بتایا کہ چرنجیوی جھا ساتویں جماعت کا طلبہ ہے پڑھائی میں کافی گند ذہن ہے کئی بار اسکے گارجین سے اس کے متعلق شکایت کر چکا ہوں آج ہوم ورک مکمل نہیں کیا تھا جسکو لیکر ہم کلاس میں دیکھنے گئے تو طلبہ نے ہم کو نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگا،جسکو لیکر ہم نے اسکی پٹائی کی لیکن وہ زخمی نہیں ہوا تھا،گارجین مجھ پر جھوٹا الزام لگا رہے ہیں،مصفل تھانہ انچارج ویکرم آچاریہ نے بتایا کہ زخمی طلبہ کے گارجین کے ذریعہ تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی ہے پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں جانچ پڑتال کے بعد جرم ثابت ہونے پر کاروائی کی جائے گی۔