پیداوار اور خدمات کی کوالیٹی پر گوئل نے زور دیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) مرکزی وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل بین الاقوامی بازار میں شناخت بنانے کے لئے ہندوستانی پیداوار کی کوالیٹی کو بہرین بنانے پر زور دیا ہےا ور کہا ہے کہ اس سے ہندوستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لئے اپنی جگہ بنانے میں مدد ملے گی۔مسٹر گوئل نے یہاں ’ہندوستانی انجینئرنگ خدمات‘ پر ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ہندوستانی کمپنیوں کو اپنے پیداوار میں کوالیٹی اور خامیوں سے مبری بنانے پر زور دیناچاہئے۔ اس سے ہندوستانی پیداوار کو بین الاقوامی بازار میں پہچان بنانے میں مدد ملے گی اور وہ گاہکوں کے درمیان اپنی شناخت قائم کرسکیںگے۔انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں ہندوستانی پیداواروں اور خدمات کی شناخت بہترین ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو صرف موازنہ اور مقابلہ کا فائدہ ہی نہیں ہے بلکہ اپنے شاندار پیداوار وں اور خدمات کے بل پر انہیں شناخت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کی توسیع کے لئے برآمدات اورانجینئرنگ ٹکنالوجی میں بے پناہ امکانات ہیں۔مرکزی بجٹ 20۔2019 میں مختلف منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر مالیات نے کہا کہ ہندوستان میں ڈھانچہ جاتی علاقے کی توسیع کے لئےروڈ میپ دیا گیا ہے اور اگلے پانچ برسوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 12۔10 برسوں کے دوران ریلوے کی توسیع اور ترقی کے لئے 50 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز ہے۔مسٹر گوئل نے اس سال کے بجٹ میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے مجوزہ چھوٹ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہندوستان دوپہیہ، تین پہیہ اور چار پہیہ والے ای۔ گاڑیوں کی تعمیر میں عالمی سطح پر دنیا کا فرنٹ لائن اسٹیٹ بن جائے گا۔