چھاپہ ماری کے دوران8جرائم پیشہ گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

بتیا ( انیس الوریٰ):بتیا پولس ضلع کےمختلف تھانہ حلقہ سے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری کر 8جرائم پیشہ سمیت ایک کیلوچرس ، چھ چوری کی موٹرسائیکل ، تین دیسی کٹہ وزندہ کارتوس اورچارموبائل برآمد کیاہے۔ اور جرائم پیشوںکے ذریعہ بینک لوٹ اور قتل کامنصوبہ کو ناکام کیا۔ اس بات کی جانکاری دیتےہوئے بتیاپولس سپرنٹنڈنٹ جینت کانت نے ایک پریس ریلیز کےدوران بتایاکہ خفیہ اطلاع کی بنیادپرچھاپہ ماری کرسنیچری تھانہ کےسنٹرل بینک کی لوٹ کامنصوبہ بنارہے جرائم پیشوںکو گرفتارکیاہے۔ گرفتارجرائم پیشوںکے پاس سے دودیسی کٹاوزندہ کارتوس دوموبائل برآمدکیاہے۔ گرفتارجرائم پیشوںمیں کلام انصاری، چنپٹیا اور وویک روہ کانام شامل ہے۔ وہیں نوتن تھانہ حلقہ کے کھاپ ٹولہ شیومندرکے پاس سے چھاپہ ماری کر تین چوری کی موٹرسائیکل ،ایک دیسی لوڈیڈ کٹہ ودوموبائل کے ساتھ چارجرائم پیشوںکو گرفتارکیا۔ جس میں سورج کمار مسرولی ، شیوم کمارکھردیور ، رنجن کمارچنپٹیا، اور منتوش کمار ، ارن ہوا، شامل ہیں۔گرفتارجرائم پیشوںکے نشاندہی پربتیا نگرکے ضلع پریشدکے سامنے علی موٹرسائیکل ورکشاپ میں چھاپہ ماری کی گئی۔ جہاںچوری ایک یماہا موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ اور الطاف علی عرف الطاف مستری کو گرفتارکیاگیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ ان جرائم پیشوںکوگرفتارکرنے والے پولس ٹیم کو انعام دیاجائے گا۔ ادھر ہریواٹیکاچوک سے خفیہ اطلاع کے بنیادپر پولس نےچھاپہ ماری کے ساتھ ایک کیلو چرس کے ساتھ منیش کمارکو گرفتارکیاہے۔ جو آرایل ایس وائی کالج کالونی باشندہ بتایاجاتاہے وہ دیگرکئ معاملے میںجیل جاچکاہے۔ اس کانیٹورک نیپال ،گوپال گنج،موتیہاری اورسیوان سے جڑاہے۔ مذکورہ الگ الگ چھاپہ ماری ٹیم میں پولس انسپکٹر انیل کمار ، سنیچری تھانہ انچارج منوج کمار،نوتن تھانہ انچارج،سنجیوکمارسنگھ نرالہ ، پولس انسپکٹر پربھات سمیر ، چنپٹیاتھانہ انچارج منیش کمارشرما، جتیندرسنگھ ، شامل ہیں۔ پولس کےبڑتھے دباؤ میں ہورہی چھاپہ ماری کاروائی سے موٹرسائیکل چوروں اوردیگر جرائم پیشوںمیںہڑکمپ مچا ہوا ہے۔