کنگنا جاسوس کا کردار ادا کریں گی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-July-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکارہ کنگنا رنوت اپنی آنے والی فلم میں ایک جاسوس کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔کنگنا کی آنے والی فلم ایکشن تھریلر ،دھاکڑ میں وہ ایک جاسوس کے رول میں ہوں گی۔انہوں نے کہا ’’دھاکڑ ایک ایکشن فلم ہے اور یہ بہت بڑی فلم ہے۔ہمارے لئے یہ ایسی فلم ہے جس کا انداز بالکل جدا ہوگا جو ابھی تک ہندی فلموں میں نظر نہیں آتا۔میں فلم میں جاسوس کا کردار ادا کررہی ہوں۔فلم دھاکڑ کی ہدایت رجنیش رازی گھئی کررہے ہیں۔فلم پروڈیوسر ہالی ووڈ کے ایک مشہور ایکشن ہدایت کار کی تلاش کررہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ پورے ہندوستان ،جنوب مشرقی ایشیا،وسطی مشرق اور یورپ میں ہوگی۔