گول مال نے زندگی بدل دی:روہت شیٹی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-July-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور فلم ساز روہت شیٹی کا کہنا ہے کہ فلم گول مال نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔روہت کی ہدایت میں بنی فلم گول مال14جولائی 2006کو ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم کو ریلیز ہوئے13سال ہوگئے اور اس موقع پر روہت جذباتی ہوتے نظر آئے۔انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کرکے لکھا،’’تقدیر انہیں پیار کرتی ہے جو بے خوف ہوتے ہیں۔۔۔۔ایمانداری کے ساتھ سخت محنت کیجئے اور اپنے دل کی سنئے۔۔۔گول مال کو 13سال ہوگئےہیں۔ایک فلم جس نے میری قسمت بدل دی۔۔۔ہمیشہ کےلئے۔‘‘روہت نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں فلم گول مال کا آڈیو کیسٹ نظر آرہا ہے۔اس کے بعد کیمرا پیش ہوتا ہے اورروہت کے دفتر کا دروازہ نظر آتا ہے۔اس کے بعد کیمرا روہت کی سبھی فلموں کے پسٹر دکھاتا ہے اورروہت کیمرے کے سامنے سے ہوکر گزرتےہیں۔وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم’سوریہ ونشی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اکشے کمار فلم سوریہ ونشی میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔