ہری مرچ کا قیمہ بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

 اجزاء

 قیمہ آدھا کلو

ہری مرچیں آدھا پاؤ

ٹماٹر ایک پاؤ

پیاز ایک عدد

 نمک حسب ذو ق

ادرک ایک چائے کا چمچ

 لہسن ایک چائے کا چمچ

لال مرچیں ایک چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈ ر ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

تیل گرم کرکے اس میں چاپ پیاز،ادرک ،لہسن اور قیمہ ڈال کر بھون لیں۔

جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو نمک ،لال مرچ،ہلدی ،دھنیا ،زیرہ اور ٹماٹر شامل کریں۔

اس کے بعد تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں ۔قیمہ گل جائے تو اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کریں۔

ہری مرچیں ایک ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں یا چیرہ دیں ۔تیل گرم کرکے ہری مرچیں فرائی کرلیں۔جب قیمہ خوب بھون جائے تو تلی مرچیں شامل کرکے دم پر چھوڑ دیں۔

آخر میں ہرادھنیا شامل کرلیں۔ہری مرچ کا قیمہ تیار ہے۔