کھیل

آج ہوگا ٹیم انڈیا کے کوچ کا فیصلہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2019

نئی دہلی:کپل دیو کی قیادت والی کرکٹ صلاحکار کمیٹی جمعہ کو 6 امیدواروں کا انٹرویو لے گی، جس میں ہندوستان کے چیف کوچ روی شاستری کواپنا عہدہ برقراررکھنے کا مضبوط دعویدارمانا جارہا ہے۔ شاستری کے علاوہ تین رکنی کمیٹی کے سامنے جو دیگربڑے نام پیش ہوگے، اس میں آسٹریلیا کے سابق آل راونڈراورسری لنکا کے سابق کوچ ٹام موڈی کے علاوہ نیوزی لینڈ اورکنگس الیون پنجاب کے سابق کوچ مائیک ہیسن، شامل ہیں۔ ہندوستان کی 2007 کی عالمی کپ ٹی -20 جیتنے والی ٹیم کے منیجرلال چند راجپوت، ممبئی انڈینس کے سابق کوچ روبن سنگھ اورویسٹ انڈیزکے فل سمنس بھی دعویداری پیش کررہے ہیں۔ سمنس حال کے وقت تک افغانستان کی قومی ٹیم کے کوچ تھے روی شاستری کا 2017 میں ہندوستانی ٹیم سے چیف کوچ کے طورپرمنسلک ہونے کے بعد سے ریکارڈ کا فی اچھا رہا ہے۔ اس دوران گزشتہ سال ہندوستان نے آسٹریلیائی سرزمین پرپہلی بارٹسٹ سیریزجیتی۔ شاستری کی قیادت میں جولائی 2017 سے ہندوستان نے 21 ٹسٹ میچوں میں سے 13 میچ میں جیت درج کی۔ ٹی -20 بین الاقوامی میں توکارکردگی بہت ہی بہتررہی، جہاں نے ہندوستان نے 36 میچوں میں سے 25 میچوں میں جیت درج کی۔ یک روزہ میچوں میں بھی ہندوستانی ٹیم 60 میں سے 43 مقابلے جیت کرحاوی رہی۔ ٹیم حالانکہ عالمی کپ 2019 میں ان کی قیادت میں سیمی فائنل سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی کیریبیائی سرزمین پرحالانکہ ٹی -20 اوریک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ہندوستان کا دبدبہ ظاہرکرتا ہے کہ ٹیم انڈیا بیشترچیزوں میں ٹھیک کررہی ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی کی عوامی حمایت کے بعد اگرروی شاستری کو 2021 میں ہندوستان میں ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ کے لئے دوبارہ ذمہ داری ملتی ہے توزیادہ حیرانی نہیں ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper