ہندستان ہندوستان

ارون جیٹلی کے انتقال پر گورنر پھاگو چوہا ن کا اظہار غم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

پٹنہ: گورنر پھاگو چوہان نے فعال سیاست داں اور سابق وزیرمالیات ارون جیٹلی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ جیٹلی کے انتقال سے بھارت نے ایک عظیم سیاست داں ، ماہر قانون واقتصادیات اور قومی مفکر کو کھودیاہے۔ ایسے تجربہ کار اور باوقار سیاستداں کے انتقال سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جناب جیٹلی کی مقبولیت پورے ملک میں تھی اور ان کو چاہنے والے سبھی سیاسی پارٹیوں میں موجود رہے۔ گورنرنے آنجہانی لیڈر کی روح کی تسکین اور ان کے اہل خانہ کو صبروتحمل سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper