ہندستان ہندوستان

اسپائس جیٹ کو ریکارڈ 262 کروڑ روپے کا منافع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-August-2019

گوروگرام ،( یواین آئی) پرائیوٹ طیارہ سروس کمپنی جیٹ ایئر ویز کی سروس بند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کفایتی طیارے سروس کمپنی اسپائس جٹ نے رواں مالی سال کے 30 جون کو ختم پہلے تین ماہ میں ریکارڈ 262 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا۔کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جمعہ کو ہوئی میٹنگ کے بعد مالیاتی نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سنگل بیس پر کمپنی کو 261.67 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے جو کسی ایک تین ماہ کا ریکارڈ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی تین ما ہ میں 38.06 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا ۔اسپائس جٹ کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں کمپنی کی ترقی کی راہ پر گامزن رہی ۔ اس دوران اس کے بیڑے میں 32 طیارے شامل کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مالی نتائج اس سے بھی بہتر ہو سکتے تھے، لیکن تکنیکی وجوہات کے سبب بوئنگ میکس طیاروں کو گراؤنڈ کرنے سے آپریشن پر اثر پڑا ہے ۔ سہ ماہی جائزے میں مجموعی طور پر کمپنی کی کل آمدنی فیصد بڑھ کر 3،146.05 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔ اس دوران اس کا کل اخراجات فیصد اضافہ کے ساتھ 2،883.16 کروڑ روپے رہا ۔ طیاروں کے ایندھن میں ہونے والا خرچ 812.44 کروڑ روپے سے بڑھ کر 1،028.43 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ۔ طیاروں کی تعداد بڑھنے سے ہوائی اڈے فیس میں تقریبا 50 فیصد اور طیاروں کی دی دیکھ ریکھ کی لاگت میں تقریبا 35 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اس دوران کمپنی نے کرایہ میں اوسطاََ 11 فیصد اضافہ کیاہے ۔

About the author

Taasir Newspaper