سیاست سیاست

اننت سنگھ نے دہلی کے ساکیت کورٹ میں کیا سرینڈر، اہلیہ نیلم دیوی کو ملی ضمانت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2019

پٹنہ:مکامہ کے رکن اسمبلی اننت سنگھ نے آج دہلی کے ساکیت کورٹ میں سرینڈر کردیاہے۔ کورٹ نے ان کا سرینڈرسے متعلق درخواست منظور کرلی ہے اور دہلی کی پولس کسٹڈی میں دے دیاہے۔ اب انہیں بہار لانے کی کوشش شروع ہوگئی ہے۔ پٹنہ پولس اننت سنگھ کو بہار لائے گی اور انہیں باڈھ کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ اس کے بعد کورٹ کے حکم کے مطابق آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ واضح ہو کہ آنند سنگھ نے اعلان کیاتھاکہ مجھے پولس پر بھروسہ نہیں ہے۔ میں عدالت میں سرینڈر کروں گا۔ اس بیچ اننت سنگھ کی اہلیہ نیلم دیوی کو عدالت نے بڑی راحت دی ہے۔ ملزم چھوٹن سنگھ کو گھر میں چھپانے کے معاملے میں انہیں ضمانت ملی ہے۔باڑھ کے تھانہ انچارج کے بیان پر نیلم دیوی کے خلاف پٹنہ کے سکریٹریٹ تھانہ میں ملزم کو چھپانے کا مقدمہ در ج کیاگیاتھا۔ چونکہ مقدمہ ضمانتی دفعات کے تحت درج کیاگیاتھا۔ لہذا پولس نے نیلم دیوی کو ضمانت دے دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper