ریاست

آرجے ڈی کی رکنیت مہم میںحصہ لینے کی اپیل:تنویر حسن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

پٹنہ( اسٹاف رپورٹر)آر جے ڈی کے ریاستی انتخابی افسرڈاکٹر تنویر حسن اسسٹنٹ انتخابی نرالا یادو اور مدن شرما اور دیگر رہنمائو ں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آر جے ڈی کی تنظیمی انتخاب کیلئے چلائی جارہی رکنیت مہم میں شرکت کریں۔ اور بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ پارٹی رہنمائوں نے کہاکہ گائو ں گائو ں میں آر جے ڈی کارکنان کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔خاص کر مہم کو رفتار دینے کیلئے بلاک سطح پر مانیٹرینگ اور تکنیکی انتظام کے تحت آن لائن رکنیت مہم بھی چلائی جارہی ہے۔تنویر حسن نے کہاکہ ہم لوگوں کے حامیوں میں لگاتار اضافہ ہورہاہے ۔بیداری اور جانکاری کی کمی کےسبب سیاسی پارٹیا ں اپنی مفاد کیلئے گمراہ کن بیان بازی کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں ۔ ہمیں اس سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper