ریاست

ایم ایل اے کی قیادت میں چلائی گئی رکنیت سازی مہم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-August-2019

پورنیہ،(سونو)،بھاجپا دیہی باشندگان کے ذریعہ رام پور بیلوا، بیرپور ، رجک ٹولہ اور مہاراج پور، رانی باڑی میں صدر ایم ایل اے وجئے کھیمکا کی موجودگی میں رکنیت سازی مہم چلائی گئی۔ تینوں جگہوں پر کثیر تعداد میں لوگوں نے بھاجپا کی رکنیت حاصل کی۔ ایم ایل اے وجئے کھیمکا نے رکنیت اختیار کرنے والے لوگوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ بھاجپا کے لئے اول ترجیح قوم کی خدمت کرناہے۔ بھاجپا کارکنان کی سماج میں ایک الگ پہچان ہے۔ اس کے لئے بھاجپا کو عوام کا پیار ہمیشہ مل رہاہے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بھاجپا حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کےاصول پر چلتے ہوئے ترقی کاکام کرنے والی حکومت ہے۔ آج بڑی تعداد میں لوگ بھاجپا کی رکنیت حاصل کررہے ہیں۔ اس مہم میں ضلع صدر جئے دیوپدار ، ونود سنگھ، ڈاکٹر منوج ساہ ، سبودھ منڈل ، دیانند ریشی دیو، جیوتشی ٹھاکر وغیرہ کئی کارکنان موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper