ریاست

بجلی کے پول پرہی بجلی مستری کی موت ہوگئی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

مظفرپور(اسلم رحمانی) سریا تھانہ حلقہ میں بجلی کے پول پر ہی بجلی مستری کی موت ہوگئی موصولہ اطلاع کے مطابق سریا بہیلوارہ کے نزد یہ حادثہ پیش آیاہے بجلی مستری کی شناخت سبھاش سنگھ بھٹولیہ گاؤں کے باشندہ کے طور پر ہوئی ہے بجلی مستری کی موت سے مشتعل مقامی لوگوں نے بجلی محکمہ اور ٹھیکیدار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار اپنے منافع کے لیے بجلی مستری سے بغیر ہیلمٹ، جوتا،دستانہ کے ہی کام کروا رہے تھے جس کی وجہ سے آج بجلی مستری کی موت ہوئی ہے وہیں بجلی صارفین کی تنظیم نے اس معاملے کے ذمہ داروں پر مقدمہ درج کرنے اور متوفی کےکنبہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper