ریاست

بھارتیہ متر پارٹی نے مکمل سڑک تعمیر کے لئے آواز بلند کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

مدھوبنی،(کریم اللہ) بھارتیہ متر پارٹی کے قومی صدر دھنیشومہتو نے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت پر الزام لگایاکہ بہار میں کس طرح سے لوٹ مچی ہوئی ہے۔ اس کی مثال ستگھارا اجرا پنچایت رہیکابلاک ضلع مدھوبنی میں سابق ایم پی حکم دیو نارائن یادو کے ذریعہ 17دسمبر 2016 کو سڑک کا افتتاح کیاگیا۔ بورڈ کے مطابق 5492178 روپے کی لاگت سے یہ روڈ مکمل ہوچکا ہے۔ ایسا بورڈ پر لکھا ہے۔ آپ اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس روڈ میں کتنا بڑا گھوٹالہ ہوا ہے۔ میں نے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد اس روڈ کو مکمل کیاجائے ۔ اور بدعنوانی میں جو لوگ شامل ہیں اسے سلاخوں کے پیچھے بھیجاجائے ۔ اس موقع پر ریاستی صدر للت کمار سنگھ، ضلع صدر راجیش کمار مہتو، خواتین سیل کی صدر وینا دیوی، محمد رضوان، پرکاش چودھری، بابو جی مہتو، وغیرہ شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper