سیاست سیاست

بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی کے بیٹے نے کار سے کلب کی دیوار پر ماری ٹکر، گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2019

مغربی بنگال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی کے بیٹے آکاش مکھرجی پر الزام ہے کہ اس نے جنوبی کولکاتا کے ایک کلب کی دیوار میں اپنی کار سے ٹکر مار دی ان کے اوپر الزام ہے کہ گاڑی چلاتے وقت وہ نشہ کی حالت میں تھے پولس ذرائع نے بتایا کہ آکاش مکھرجی گولف گارڈن علاقہ میں جمعرات کی رات کو اپنی کار موڑ رہا تھا تبھی کار کلب کی دیوار سے ٹکرا گئی 21 سال کے آکاش مکھرجی پر تعزیرات ہند کی دفعہ 427، دفعہ 279 کے تحت پولس نے مقدمہ درج کیا ہے خبروں کے مطابق آکاش کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے اس واقعہ پر رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی نے ٹوئٹ کیا ’’میرا بیٹا میری رہائش گاہ کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا میں نے پولس کو فون کیا تاکہ وہ قانونی پہلؤوں کو دیکھیں مہربانی کر کے کوئی ہمدردی یا سیاست نہ کی جائے میں اپنے بیٹے سے پیار کرتی ہوں اور اس کا دھیان رکھوں گی لیکن قانون کو اپنا کام کرنا چاہیے

About the author

Taasir Newspaper