ریاست

بے خوف بدمعاشوں نے دومقام سے اسلحہ کے زور پر 5لاکھ روپے لوٹے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

مظفرپور( اسلم رحمانی ) مظفرپور میں بدمعاشوں کے حوصلے ساتویں آسمان پر ہیں بدمعاشوں کےاندر پولس کاکوئی خوف نہیں ہے بےخوف بدمعاشوں نے آج سرعام لوٹ کے دو واقعات کو انجام دیا ہے پہلا حادثہ اسلحہ سے لیس تین بدمعاشوں نے لوٹ کے حادثے کو انجام دیا ہے موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے اسلحہ کے بل پر تقریبا چار لاکھ روپے لوٹ لیا لوٹ کے حادثے کو شہر کے برہمپورہ تھانہ حلقہ میں چاندنی چوک واقع دھرم کانٹا کے نزد انجام دیاہے واضح ہوکہ بدمعاشوں نے بینک میں رقم جمع کرنے جارہے پیٹرول پمپ کے دو ملازم سےچارلاکھ روپے لوٹ لیا ساتھ ہی موٹر سائیکل بھی لے کر بھاگ گئے دوسرا حادثہ احیاپور تھانہ کے درونپور میں بےخوف بدمعاشوں نے انجام دیا ہے جہاں فائنینس کمپنی کے ملازم سے اسلحہ کےزور پر 65 ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا وہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper