ریاست

تیز رفتاربائیک سوار نے آشا دیوانتی کو ماری ٹھوکر،حالت نازک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،بگہا دو بلاک کے پٹکھولی تھانہ حلقہ کے ملکولی کالی گھاٹ کی رہنے والی آشا دیوانتی اپنے گھر سے بگہا دو پی ایس سی کے لئے نکلی کہ اچانک پٹکھولی مسجد کے سامنے این ایچ 727پر تیز رفتار موٹرسائیکل آشا کو ٹھوکرماردیا۔ جس کی وجہ سے آشا موقع پر ہی بے ہوش ہوگئی اور کافی دیر تک تڑپتی رہی لیکن دوسروں کا علاج کرانے والی اور ایمبولینس خدمات دلانے والی خاتون کافی دیر تک خون سے لہولہان ہوکر تڑپتی رہی۔ لیکن چند دوری پر موجود اربن پی ایچ سی بگہا دو سےایمولینس نہیں ملنے پر لوگوں کی مدد سے آٹوکے سہارے بگہادو پی ایچ سی اسے پہنچایاگیا۔ موقع پر موجود ڈاکٹر ارشد کمال نے علاج کے بعد حالت نازک بتاتے ہوئے بتایاکہ کافی چوٹ کی وجہ سے بہتر علاج کے لئے سب ڈویزنل اسپتال ریفر کردیاگیاہے۔ تو وہیں دوسری طرف پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر موٹرسائیکل کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو بھی کافی چوٹ لگنے کی وجہ سے علاج کے لئے بگہا دو پی ایچ سی میں داخل کرایاگیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper