سیاست سیاست

تین سو ستر (370)اور 3طلاق پر سوال کا اب کوئی مطلب نہیں:آرسی پی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-August-2019

پٹنہ: جنتادل یونائٹیڈ نے تین طلاق معاملے سے اپنے آپ کو کنارہ کرلیاہے۔ آج پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ آرسی پی سنگھ نے تین طلاق سے متعلق میڈیا کے سوال کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ بل پاس ہوچکاہے تو اس پر سوال کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ دراصل آج یوتھ جنتادل یو کے صدر کی رہائش پر رکنیت مہم پروگرام کے جائزہ کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ جس میں آرسی پی سنگھ شامل تھے۔ اس دوران نامہ نگاروں کے ذریعہ 3طلاق اور دفعہ 370 پر سوال کرنے کے ساتھ ہی وہ ناراض ہوگئے اور کہاکہ آپ کو ٹی وی بھی دیکھنا چاہئے اور ہوم ورک کرکے ہی آنا چاہئے۔ آرسی پی سنگھ نے کہا کہ اب ملک میں دفعہ 370 ہے کیا جو اس پر سوال پوچھا جارہاہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ 3طلاق کا معاملہ بھی نہیں بچاہے۔ لہذا اس پرسوال کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدیو پہلے ہی واضح کرچکی ہے تو اس طرح کا سوال کیوں اٹھاناجارہاہے۔ آرسی پی سنگھ نے کہا کہ ہم نے لوک سبھا اور راج سبھا میں بل کی مخالفت کی تھی اور واک آؤٹ بھی کیاتھا۔ ہمارااسٹینڈبالکل واضح ہے لیکن اب قانون بن گیاہے تو اب مخالفت کیسی۔

About the author

Taasir Newspaper