سیاست سیاست

جاوڈیکر دہلی اور تومرہریانہ میں بی جے پی کے الیکشن انچارج مقرر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-August-2019

نئی دہلی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے چار ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے مرکزی وزراء پرکاش جاوڈیکر کو دہلی اور نریندر سنگھ تومرکو ہریانہ نیز پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپندر سنگھ یادو کو مہاراشٹر کا الیکشن انچارج مقرر کیا ہے۔بی جے پی کے صدر امت شاہ نے پارٹی کے قومی نائب صدر اوم پرکاش ماتھر کو جھارکھنڈ کا الیکشن انچارج بنایا ہے۔شہری ترقی کے وزیر اور امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیہ نند رائے کو دہلی کا معاون انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور کرناٹک کے سابق ممبر اسمبلی لکشمن ساوری کو مہاراشٹر کا معاونالیکشن انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper