ہندستان ہندوستان

جن سیوا کیندر پر بھی ووٹرس بن سکیں گے : ڈپٹی کلکٹر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

بھوگائوں ،مین پوری(حافظ محمد ذاکر )الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق بھوگائوں تحصیل کے آڈیٹو ریم میں بوتھ نمبر 49 سے 403 تک ایس ،ڈی،ایم پی سی آریہ کی صدارت میں بوتھ لیول آفسران کا اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی کلکٹر نے بتایا کہ تمام بوتھ لیول کے تمام افسران کو مقرر کر دیاگیا ہے، افسران 1 ستمبر سے 30 ستمبر تک چلنے والے مختصر تر میمی پرو گرام کے تحت’’ ڈورٹو ڈور ‘‘سروے کریں ،اور 1 جنوری 2020 کو 18 سال مکمل کر نے والے رائے دہندگان کا فارم 6 پٗرکریں ، اور ووٹ بنوائیں ، اور فوت شدہ ووٹرز کا فارم 7 بھر کر انہیں ووٹر لسٹ سے ہٹانے کا کام کریں، اب رائے دہندگا ن کی سہولت کیلئےکمیشن نے ’’عوامی سہولت مرکز ‘‘سے بھی ووٹر کارڈ بنانے کیلئے ایک نیا اقدا م کیا ہے،اس موقعہ پر رجسٹرا رقانون گو مسٹر رامو یر سنگھ بوتھ لیول آفیسر عمران جاوید خان ،عرفان حسین، آلوک رتنا ،بھوپندر را جپوت تحسین فاطمہ گلشیر وغیرہ موجود ر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper