ریاست

جینڈر رسپانسیو بجٹ کے مو ضوع پر آدری کے زیر اہتمام کانفرنس کاانعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-August-2019

پٹنہ( اسٹاف رپورٹر) بھارت میں جینڈر رسپانسیو بجٹ تیارکرنے کے 15 سال پورا ہونے کے موقع پر تقریب منانے اور اس کی مضبوطی کیلئے انٹر نیشنل گرو تھ انڈیاکے ذریعہ آدری اوربہار اسٹیٹ خاتون ترقیاتی کارپوریشن کے جینڈر ریسورس سینٹر کے ساتھ آج پٹنہ میں ’جینڈر انسکلو سیو ڈیو لپمنٹ کیلئے ریاست کی مضبوط کاری کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی ۔اس موقع پر آدری کے ممبر سکریٹری اور آئی جی سی بہارکے ہیڈ ڈاکٹر شیبال گپتانے استقبالیہ خطبہ پیش کر تے ہوئے کانفرنس کے تعلق سے اپنی باتو ں کو رکھااور بھارت میں جینڈر رسپانسیو بجٹ کو بنیاد مان کراپنی باتو ںکو رکھا۔انہو ں نے کہاکہ 15 ویں مالیاتی کمیشن کے رکن اور بھارت سرکارکے سابق چیف معاشی صلاح کار ڈاکٹر اشوک کمار لاہاڈی نے کے خدمت پربھی انہو ں نے رو شنی ڈالی ۔ اس موقع پر مسٹر لاہا ڈی نے جینڈر رسپانسیو بجٹ پر تفصیل سے رو شنی ڈالی ۔اور کہاکہ بھارت میں 15 بر سو سے جینڈر سپانسیوبجٹ تیار کرنے سے ایک مثبت نتیجہ سامنے آیاہے ۔کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے پبلک ہیلتھ فائو نڈیشن آف انڈیاکے پروفیسر گیتا سین نےاپنے خطاب میں کہاکہ بھارت میں جنسی مساوات کی راہ پیچیدہ ہے ۔ انہو ں نے خواتین کی زندگی کے حقیقت کو سمجھنے کیلئے پرو گرام مینیجرو ں اور پالیسی سازوں کوحساس رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

About the author

Taasir Newspaper