کھیل

خواب میں بھی نہیں سوچا تھا بھگوان مجھ پر اتنا مہربان ہوگا: کوہلی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

کولج (انٹیگا) ،( آئی این ایس انڈیا ) دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 11 سال پورے کرنے پر کہا کہ انہوں نے کبھی اس سے زیادہ کی توقع نہیں تھی۔کوہلی نے 2008 میں بین الاقوامی کیریئر کی شروعات کی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے 18 اگست 2008 کو سری لنکا کے خلاف دامبولا میں اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔کوہلی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دو تصویر شیئرکرکے لکھا ہے کہ اسی دن 2008 میں ایک نوجوان کے طور پر شروع کرنے سے لے کر 11 سال کاسفر مکمل کرنے تک میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ بھگوان مجھ پر اتنا مہربان ہوگا۔ انہوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں پہلی سری لنکا کے خلاف ڈیبومیچ کی ہے جبکہ دوسری انٹیگا میں ان کے ہوٹل کے کمرے کی ہے۔ ہندوستان فی الحال ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں اس کو22 اگست سے انٹیگا میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔اس سے پہلے ہندوستان نے ٹی 20 اور ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی۔کوہلی نے کرکٹ میں ڈیبو کرنے کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔وہ اب تک 77 ٹیسٹ میچوں میں 6613 رنز بنا چکے ہیں جس میں25 سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نے 239 ون ڈے میں 43 سنچریوں کی مدد سے 11520 رنز بنائے ہیں۔ان کے نام پر بین الاقوامی کرکٹ میں کل 68 سنچری درج ہیں اور وہ ایک دہائی میں 20,000سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper