ہندستان ہندوستان

راجیو گاندھی کی جینتی کے موقع پر 22کو کانگریسی لیڈران شرکت کریں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

نئی دہلی:پارلیمانی انتخاب میں شکست کے بعد 22اگست کو دہلی میں راجیو گاندھی کی 75ویں جینتی کے موقع پر منعقد تقریب میں کانگریسی لیڈران شرکت کرکے مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔ انتخاب کے بعد مایوس کانگریسیوں کے لئے یہ اہم میٹنگ ثابت ہوگی۔ پارٹی قیادت میں تبدیلی کے بعد ریاست کانگریسی لیڈران سونیا گاندھی سے امیدباندھے دہلی پہنچیں گے۔ ریاست میں پارٹی کے پاس نہ تو کوئی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی فعال قیادت، راہل گاندھی کے استعفے کے بعد ریاستی قیادت پر بھی دباؤ بناہوا ہے۔ پارٹی لیڈران کی کوشش ہے کہ وہ سونیا گاندھی سے مل کر پارٹی اور ریاست کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ راجیو گاندھی کے نام دہلی میں کانگریسی لیڈرا ن کی شرکت ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پارٹی کی لوک سبھا انتخاب میں کراری شکست ہوچکی ہے۔راہل گاندھی نے پارٹی قیادت سنبھالنے سے انکار کردیا اورکمان سونیا گاندھی کو سونپ دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے تین طلاق بل اور کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کردیاہے۔ کئی لیڈران نے پارٹی لائن سے الگ ہٹ کر بیان دیاہے۔ دفعہ 370 کو ہٹانے کو لے کر جیوتی رادتیہ سندھیا کرن سنگھ اور جناردھن دویدی سمیت کئی لیڈران نے پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان دیاہے۔ پارٹی کے پاس نہ تو قومی سطح پر اور نہ ہی ریاستی سطح پر کوئی ٹھوس حکمت عملی رہی ہے۔ لوک سبھاانتخاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کولے کر عظیم اتحاد کے ساتھ چلنے اور قیادت کی مختلف میں پارٹی کا ایک بڑا گروپ تیار ہے ایسے لوگ بھی سونیا گاندھی سے مل کر ریاست کی صورتحال سے روبرو کرانے کے لئے تیارہیں۔

About the author

Taasir Newspaper