سیاست سیاست

رام نریش اگن ہوتری کو کابینہ وزیر بنائے جانے پر بھاجپائیوں کا اظہار مسرت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2019

بھوگائوں ،مین پوری(حافظ محمد ذاکر )بھوگائوں ،اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رام نریش اگن ہوتری کو ریاستی حکومت کی طرف سے کابینہ وزیر بنائے جانے کے بعد حامیان میں دن بھر خوشی کا ماحول رہا،سارا دن ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارک باد پیش کرتے رہے ،اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔بدھ کی صبح گیارہ بجے بھوگائوں اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے را م نریز اگن ہوتری نے کابینہ میں اپنے عہدے کا حلف لیا،ٹی وی پر یہ منظر دیکھ کر بھاجپائیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا ، بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں، چھوٹا بازار میں، سنجیو پانڈے، راجیش گپتا شیام یر لودھی، اشو ک سکسینہ، ، مکیش اگنیہو تری، وغیرہ نے مٹھائی تقسیم کی،کوتوا لی بھوگائوں کے سامنے، ہندو یوہ وا ہنی کارکن سریندر چوہان، پردیپ کٹھیریا، راجندر سونی، وی کے راجپوت، جتیندر بابو، شیلندر راجپوت وغیرہ نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبار کباد دی، مین پوری روڈ پر واقع بی جے پی کے دفتر میں مہاراج سنگھ لودھی، چھید ا لال ورما، پشپیندر راجپوت، وویک راجپو ت، امت لودھی، سوربھ جین، انھوب گپتا، رام موہن، سنیل راجپوت، آدیش نے ایک دو سرے کو مٹھائیاں کھلائیں،ساتھ ہی رام نر یش اگن ہوتری کے حامیان نے خوشی میں آتش بازی چلاکر اپنی مسرتوں کا اظہار کیا ۔

About the author

Taasir Newspaper