کھیل

روہت اور اشون کو الیون میں نہیں ملی جگہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2019

انٹيگا،(یو این آئی ) ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ہندستان کے خلاف بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں جمعرات کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں اس میچ سے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے آغاز کر رہی ہیں۔ ہولڈر نے ٹاس جیت کر ہندستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس کے بعد کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بلے بازی کرتے۔وراٹ نے ٹاس کے بعد بتایا کہ مینک اگروال اور لوکیش راہل اس میچ میں اوپننگ کر رہے ہیں۔ چوٹ سے نکل کر 18 ماہ بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے ردھمان ساہا، آف اسپنر روی چندرن اشون، بلے باز روہت شرما، چائنا مین بولر کلدیپ یادو اور فاسٹ بولر امیش یادو کو آخری الیون میں جگہ نہیں ملی ہے۔روہت کو الیون میں کھلانے کے متعلق کافی بحث چل رہی تھی لیکن ٹیم انتظامیہ نے نائب کپتان اجنکیا رہانے پر ہی بھروسہ کیا۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت کو برقرار رکھا گیا ہے جس سے ساہا کو اب انتظار کرنا پڑے گا۔ٹیم میں واحد اسپنر کی حیثیت سے لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کو جگہ ملی ہے جبکہ اشون اور کلدیپ کو بینچ پر بیٹھنا پڑے گا۔دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:ہندستان : مینک اگروال، لوکیش راہل، چتیشور پجارا، وراٹ کوہلی (کپتان)، اجنکیا رہانے، ہنوما واري، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، ایشانت شرما، محمد سمیع اور جسپريت بمراہویسٹ انڈیز: کریگ بریتھویٹ، جان کیمبل، شائي ہوپ (وکٹ کیپر)، شمراہ بروکس، ڈیرن براوو، شمرن هتمائر، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر (کپتان)، میگوئل کمنز، شینن گیبریل اور کیمار روچ۔

About the author

Taasir Newspaper