سیاست سیاست

سابق مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی کے انتقال پر وزیر اعلیٰ نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا،دودن کے سرکاری سوگ کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

پٹنہ24اگست 2019:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے سابق مرکزی وزیر مالیات جناب ارون جیٹلی کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ارون جیٹلی جی انوکھی صلاحیت سے مالا مال تھے ۔انہوں نے مرکزی حکومت میں کئی اہم وزارت کی ذمہ داریوں کو خوبصورت طریقہ سے نبھایا ۔ وہ قانون کے ماہر بھی تھے ۔ انہوں نے اعلیٰ سیاسی اقدار اورنظریات کی بدولت عام زندگی میں بلندی کو حاصل کیا ۔ انہوں نے اپنی شخصیت کی بدولت سیاسی حدود سے الگ تمام نظریات کی سیاسی پارٹیوں کا احترام اور اعزاز حاصل کیا ۔ ارون جیٹلی جی سے میرا ذاتی تعلق تھا ، ان کے انتقال سے میں بہت دل برداشتہ ہوں ۔ ارون جیٹلی جی کا انتقال ملک کے لیے نا قابل تلافی نقصان ہے ۔ جسے کبھی بھرا نہیں جا سکتا ، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی ۔ارون جیٹلی جی کے انتقال پر ریاستی حکومت نے دودنوںکے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ان کی روح کی تسکین اور ان کے اہل خانہ اور متعلقین کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر کر نے کی قوت دینے کی دعا کی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper