فن فنکار

سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہے 32 سال کی یہ اداکارہ؟

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-August-2019

ممبئی (ایجنسی )بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کا سلمان خان کے ساتھ ایک خاص کنکشن ہے۔ دبنگ خان ہی انہیں بالی ووڈ میں لے کر آئے تھے۔ اس کے علاوہ زرین کی فٹنس ٹریننگ میں بھی سلمان نے کافی مدد کی تھی۔ اب زرین نے ان کے بارے میں ایسی بات کہی ہے کہ وہ سنیں گے تو حیران ہی رہ جائیں گے۔ زرین نے ایک انٹرویو میں اپنی یہ خواہش ظاہر کی ہے۔پنک ولا سے بات چیت میں زرین سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں اپنے بارے میں کوئی افواہ اڑانی ہو تو وہ کیا ہو گی۔ اس پر زرین نے بڑا ہی دلچسپ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سلمان اور ان کی (زرین) شادی کی افواہ اڑے۔

About the author

Taasir Newspaper