ہندستان ہندوستان

سیلاب سے زبردست تباہی، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر250ہوئی، 50لاپتہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2019

ہندوستان: ملک کے مختلف حصوں میں بارش، سیلاب اور تودہ گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ر250تک پہنچ گئی ہے جبکہ 50دیگر لاپتہ ہیں سیلاب کی صورت حال میں اب تیزی سے بہتری آرہی ہے فوج مختلف ایجنسیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر راحت وبچاؤ مہم میں مصروف ہے بارش، سیلاب اور تودہ گرنے کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئےہیں اور زیادہ تر لوگوں کو راحت کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے فوج سمیت مختلف سلامتی اور بچاؤ ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کاموںمیں مصروف ہیںپانی کم ہونے سے ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والے لوگ اپنے اپنے گھروں کی جانب لوٹنے لگے ہیںکیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں سیلاب اور تودہ گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے کیرلہ میں اب تک 108، کرناٹک میں 54، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اتراکھنڈ اور اڈیشہ میں آٹھ آٹھ اور ہماچل پردیش میں دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس کے علاوہ مغربی بنگال میں زبردست بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم سے کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے کیرالہ اور کرناٹک میں زبردست بارش اور سیلاب کی وجہ سے تودہ گرنے کے واقعات کے بعد سے 49لوگ اب بھی لاپتہ ہیں کیرالہ میں 37 لوگوں کےملبے میں دبے ہونے کااندیشہ ہے جبکہ کرناٹک میں 15 لوگ لاپتہ ہیں

About the author

Taasir Newspaper