ریاست

صحت جانچ کیمپ میں 340حاملہ خواتین کی جانچ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-August-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، پی ایم زچہ صحت جانچ کیمپ میں حاملہ خواتین کے رجسٹریشن کے ساتھ صحت جانچ کی گئی۔ جانچ کے بعد ان کے بیچ مفت دوا تقسیم کیاگیا۔ سب ڈویزنل اسپتال بگہا شہری پی ایچ سی بگہا دو اور پی ایچ سی ہرنا ٹانڈمیں کیمپ لگاکر حاملہ خواتین کی صحت جانچ کی گئی۔ جس کے لئے اسپتال احاطہ میں صبح سے ہی بھیڑ لگی رہی۔ جہاں حاملہ خواتین کی صحت جانچ کیاگیا۔انچارج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس پی اگروال نے بتایاکہ صحت محکمہ کی ہدایت پر ماہ کے ہرایک 9تاریخ کو کیمپ لگایاجاتاہے۔ کیمپ میں ڈاکٹر ایس پی اگروال، ڈاکٹر رضوانہ خورشید، صحت ملازم نیلو کماری، روشن کمار، رمیش رنجن، شیوچرن پرساد، شہزادی خاتون کے ذریعہ قریب 70 حاملہ خواتین کی صحت جانچ کی گئی۔ جانچ کے بعد ان کے درمیان مفت دوا بھی تقسیم کیاگیا۔ شہری پی ایچ سی انچارج میڈیکل افسر ، ڈاکٹر راجیش سنگھ نیرج کی قیادت میں کیمپ لگاکر ڈاکٹر رنویر سنگھ ، ڈاکٹرارشدقمر، ڈاکٹر ڈی پی گپتا، ڈاکٹر نیشی کانت کے ذریعہ قریب 150 حاملہ خواتین کی صحت جانچ کی گئی۔ وہیںپی ایچ سی ہرنا ٹانڈ میں ڈاکٹر راجندر ، ڈاکٹرراجیش اوستھی، ڈاکٹر ارشادوصحت ملازمین کے ذریعہ قریب 120حاملہ خواتین کے صحت کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ خواتین کی جانچ کے ساتھ یہ بھی بتایاگیا کہ انہیں کن کن چیزوں سے احتیاط برتنی چاہئے۔ اس موقع پر ہیلتھ منیجر اشوک کمار پانڈے، کلرک راجیش کماروغیرہ صحت ملازمین موجود رہے۔

About the author

Taasir Newspaper