ریاست

مذہبی نفرت پھیلانے والوں کی خیر نہیں،شرپسندوں سے سختی سے نمٹے گی انتظامیہ: چیف سکریٹری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-August-2019

پٹنہ:حکومت بہار نے واضح کردیاہے کہ جولوگ بھی ریاست میں مذہبی نفرت پھیلانے کی کوشش کریں گے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔ چیف سکریٹری دیپک کمار نے کہا ہے کہ مذہبی نفرت پھیلانے والوں پر حکومت کی کڑی نظر ہے۔آخری سومواری اور بقرعید کولے کرچیف سکریٹری اور ڈی جی پی پورے بہار کے ڈی ایم ایس پی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کرکے سخت ہدایت دی ہے۔ حکومت نے سبھی ڈی ایم اور ایس پی کو ہدایت دی ہے کہ کہیں سے بھی تشدد کی خبر نہیں آنی چاہئے۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں چیف سکریٹری نے کہا ہے کہ شرپسندوں پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بخشے نہیں جائیں گے۔ مذہبی نفرت پھیلانے والے پر حکومت کی سخت نظر ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نفرت پھیلانے والی جگہوں کونشانزد کیاجائے گا۔ وہیں ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ بقرعید کولے کرریاست کے سبھی سینئر افسران کو الرٹ کیاگیاہے۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں سے انتظامیہ سختی سےنمٹے گی۔

About the author

Taasir Newspaper