سیاست سیاست

معاشی سست روی پر مودی حکومت کی خاموشی، ملک کیلئے تباہ کن:پرینکا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ملک میں جاری موجودہ معاشی سست روی کے لئے نریندر مودی حکومت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے اس مسئلہ پر خاموشی پر شدید تنقید کیا ہے۔کانگریس لیڈر نے سوشل میڈیا پر لکھے ہوئے اپنی پوسٹ میں کہاہے کہ ’’حکومت کی اس مسئلہ پر خاموشی خطرناک ہے۔ کمپنیاں بند ہورہی ہیں، کمپنیاں ملازموں کوچھٹنی کررہی ہیں اور بی جے پی حکومت اس مسئلہ پر مسلسل خاموش بیٹھی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ’’معاشی سست روی کے لئے کون ذمہ دار ہے۔‘‘کانگریس نریندر مودی حکومت پر ملک میں موجودہ حالات میں معاشی سست روی پر مسلسل حملہ کررہی ہے۔ پارٹی مسلسل یہ الزام لگارہی ہے کہ حکومت اس صورت حال سے نکلنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper