سیاست سیاست

مکل رائے کے ایک اور قریبی کی رشوت معاملے میں گرفتاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

کلکتہ(یواین آئی)رشوت معاملے میں بی جے پی کے سینئر لیڈر مکل رائے کے ایک اورقریبی شخص کو گرفتار کیا ہے۔اب تک اس معاملے میں دو افراد کی گرفتاری ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ اسی ہفتے پولس نے بی جے پی لیڈر بن گھوش جو مکل رائے کے قریبی ہیں کو گرفتار کیا تطا۔ببن گھوش بی جے پی کے مزدور ٹریڈ یونین کے ریاستی صدر بھی ہیں۔انہیں بدھ کی صبح کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ پولس نے منگل کی رات کو ہی پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لے لیا تھا۔گھوش سے پوچھ تاچھ کے دوران صدام علی کا نام سامنے آیا پولس نے صدام علی کے ٹھکانے پر چھاپے مارکر یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ببن گھوش اس وقت پولس کی تحویل میں 25اگست تک کیلئے ہیں۔ببن گھوش جو بی جے پی مزدور یونین کے ریاستی صدر ہیں وہ ٹالی ووڈ سے وابستہ شخصیتوں کو بی جے پی میں لانے کیلئے بھی کام کررہے تھے کے خلاف مقامی شہری شانتانو گنگولی نے ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ گھوش نے ریلوے بورڈ کا مستقل ممبر بنانے کیلئے 40لاکھ روپے بطور رشوت لیے تھے۔مگر وعدے کے مطابق انہوں نے ممبر نہیں بنایا۔اس ایف آئی آر میں مکل رائے کا بھی نام شامل ہے۔شکایت کردہ شانتانو گھوش کے مطابق ببن گھوش نے وعدہ کیا تھا کہ وزیر ریلوے (سابق)سریش بربھو سے ان کے تعلقات ہیں وہ ریلوے اسٹینڈنگ کمیٹی کا مستقل ممبر بنادیں گے۔انہوں نے کچھ کاغذات جس پر وزیر ریلوے کے دستخط تھے وہ دکھلائے بھی تھے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کاغذات جعلی ہیں۔پولس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper