ریاست

وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں ایس بی آئی نے دیاایک کروڑ کا چیک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2019

پٹنہ:اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کونبھاتے ہوئے وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا چیک دیاہے۔ بینک کی جانب سے مینیجنگ ڈائرکٹر پروین کمارگپتا ، جنرل منیجر مہیش گوئل نے ایک انےمارگ میں وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کر انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک سونپا۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکر وجئے کمار چودھری وزیراعلیٰ کے سیکریٹری انوپم کمار ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اسسٹنٹ منیجر( پی آر) ایم کے سنگھ، اسسٹنٹ منیجر ایس ایل بی سی آرکے داس بھی موجودتھے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سی ایم راحت فنڈ میں رقم دینے کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس سماجی پہل کی ستائش کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper